Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 16, 2019

مرکزی وزیر براٸے نقل و حمل نتن گڈکری نے لوک سبھا میں پیش کیا ”موٹر ڈراٸیونگ ترمیمی بل۔۔۔۔۔۔قانون توڑنے پر بھاری جرمانہ۔

نٸی دہلی۔۔۔صداٸے وقت /ذراٸع۔۔۔١٦ جولاٸی ٢٠١٩۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی وزیر براٸے نقل وحمل و سڑک نیتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں موٹر ڈراٸیونگ ترممیمی بل پیش کیا۔جس کا مقصد روڈ کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانا ہے۔ملک میں ہو رہے بڑے پیمانوں پر سڑک حادثوں کے روک تھام کے لٸیے یہ بل پیش کیا گیا ہے اس میں کٸی طرح کی ترمیم کیساتھ قانون آمدورفت توڑنے والوں پر بھاری جرمانہ عاٸد کرنے کی بات کہی گٸی ہے۔اس تتمیمی بل کی رو سے اب سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ لگانے پر  اب جرمانہ ایک ہزار کے بجاٸے پانچ ہزار کا جرمانہ ہوگا۔شراب پی کر گاڑی چلانے پر دس ہزار کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔ایمرجنسی خدمات کے لٸیے راستہ نہ دینے پر دس ہزار کا جرمانہ ہوگا۔
وزیر موصوف نے بل پیش کرتے ہوٸے کہا کہ پورے ملک میں 30 فیصد ڈراٸیونگ لاٸیسنس فرضی ہیں ۔اب لاٸیس
نس کو بنانے یا رینیول کرنے میں اور گاڑیوں کے رجسٹریشن کو آدھار کارڈ سے جوڑا جاٸے گا۔

نٸے ترمیمی بل کے مطابق ٥٥ سال کی عمر سے زیادہ والے افراد کے لاٸیسنس کی معیاد صرف پانچ سال ہوگی۔
اس کے علاوہ ایک اہم شق یہ بھی ہے کہ اگر روڈ ایکسیڈنٹ سڑک کی خرابی یعنی ٹوٹ پھوٹ و گڈھوں کیوجہ سے ہوتا ہے تو  اسکی ذمے داری ٹھیکے دار کی ہوگی۔
اس کے علاوہ اگر کوٸی نابالغ گاڑی چلاتا ہے تو اس کے والدین یا سر پرست ذمے دار ہوں گے اور ان پر 25 ہزار تک جرمانہ اور تین سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ساتھ ہی گاڑی کا رجسٹریشن بھی رد ہوسکتا ہے۔