Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 16, 2019

ممبٸی کے ڈونگری علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم۔۔۔چار افراد کی موت ۔۔30 سے 40 لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کے امکان۔

ممبٸی۔۔۔مہا راشٹر۔۔صداٸے وقت/ذراٸع۔/ 16 جولاٸی۔2019.
.....................................................ملک کی اقتصادی راجدھانی عروس البلاد شہر ممبٸی کے ڈونگری علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت کے گرنے سے ایک بہت بڑا حادثہ ہوگیا ۔جس میں ابھی تک چار لوگوں کی موت کی خبر ہے جبکہ تیس سے چالیس افراد ابھی بھی ملبے کے نیچے دبے ہوٸے ہیں۔راحت رسانی کا کام تیزی سے ہو رہا ہے۔اینڈی آر ایف، فاٸر بریگیڈ و ایمبولینس موقعے پر موجود ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ڈونگری کی یہ ” قیصر باغ “ چار منزلہ عمارت کافی مخدوش حالت میں تھی۔۔اس پر نوٹس بھی جاری ہوٸی تھی مگر بر وقت کوٸی کاررواٸی نہ ہونے سے اتنا بڑا و دردناک واقعہ پیش آیا۔
مذکورہ عمارت إیک پتلی گلی میں واقع ہونے کیوجہ سے راحت رسانی کے کام میں دشواری ہو رہی ہے۔عمارت میں نیچے گراونڈ فلور ر دکانیں بنی تھیں جبکہ اوپری منزل رہاٸش گاہ کے طور ر استعمال ہو ہی تھی جس میں ٦ خاندان کے لوگ رہاٸش پزیر تھے۔