Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 16, 2019

مولانا محمد مومن۔۔۔۔ماب لنچنگ معاملہ۔۔ایس ڈی پی آٸی کے وفد نے دہلی پولیس کمشنر سے کیس میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔

نٸی دہلی۔۔۔صداٸے وقت/نماٸندہ۔ ١٦ جولاٸی ٢٠١٩۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ ٢٠ جون ٢٠١٩ کو تھانہ حلقہ امن وہار ضلع روہنی  دہلی میں متعصب غنڈوں کے ذریعہ مولانا محمد مومن پر ہوٸے قاتلانہ حملہ و زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوانے کے تعلق سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ایک وفد نے پارٹی کے دہلی ریاستی کو آرڈینیٹر  ڈاکٹر نظام الدین کی قیادت میں دہلی پولیس کمشنر کو ایک میورینڈم دیا جس میں مطالبہ کیا گیا  کہ مذکورہ کیس میں تمام ملزمان کے خلاف کارواٸی میں تیزی لاٸی جاٸے۔میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ تھانہ امن وہار کے تحت مدرسہ جامعہ عالیہ نور روہنی سیکٹر ٢٠ میں تدریس کے کام میں لگے مولانا محمد مومن جو مدرسہ کے قریب واقع پارک میں ٹہلنے گٸے تھے اسی دوران ان کے اوپر کچھ کار سوار لوگوں کے ذریعہ جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی متعلقہ تھانہ میں درج ہوا تھا۔۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی آٸی نے مورخہ ٢٨ جون کو مجرموں کے خلاف سخت کارواٸی کی مانگ کرتے ہوٸے ڈی سی پی دفتر تھانہ بیگم پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔جس میں روہنیضلع پولیس اسسٹینٹ کمشنر نے مجرموں کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارواٸی کی یقین دہانی  کراٸی تھی۔مگر ابھی تک کوٸی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔اور ابھی تک کسی بھی مجرم کی گرفتاری نہیں ہوٸی ۔
میمورینڈم میں دلی کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملے میں جلد ہی کارواٸی کی جاٸے اور مجرموں کی گرفتاری کی جاٸے اس کے ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کی آٸندہ کوٸی حرکت نہ ہو ا س بات کا بھی انتظام کیا جاٸے۔
اس وفد میں ڈاکٹر نظام الدین کے ساتھ محمد الیاس، محمد شعیب، محمد عالم 
شریک رہے۔