Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 16, 2019

عصری تعلیم ضروری ! ! مگر دینی تعلیم ہو بنیاد


              
   از _ محمد افضل اعظمی۔/صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے تعلیم ایک قیمتی اثاثہ ہے تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس سے زندگی بسر کرنے کا سلیقہ آتا ہے تعلیم ہی کے زریعہ انسان اور حیوان کے درمیان امتیاز کیا جاتا ہے تعلیم حاصل کرکے انسان کامیابیوں کی منزل طے کرسکتا ہے جس قوم نے تعلیم کو حاصل کیا اس قوم نے دنیا میں حکمرانی کی، مسلمانوں نے جب تک تعلیم کو اپنا ہتھیار بنایا دنیا میں حکمرانی کی ، مگر مسلم قوم اس وقت تعلیم سے دور ہورہی ہے اس لئے دوسری قوموں کی غلام ہوتی چلی جارہی ہے۔
قارئین کرام : یاد رکھئے مسلمانوں کی اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے اور آخرت کی کامیابی کے لئے پروردگار نے فرمایا اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کرو ،اللہ رب العزت کا بے پناہ احسان ہے کہ ہمیں اشرف المخلوقات بنایا اور زندگی کا مقصد بتایا وماخلقت الجن والانس الالعبدون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر مذہب میں تعلیم کی اہمیت ہے اور ہر مذہب کے ماننے والے تعلیم کی اہمیت کا اقرار کرتے ہیں مگر مذہب اسلام جس قدر تعلیم کی اہمیت اور اس کو حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے اس سے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اللہ رب العزت نے قرآن مجید کا آغاز اقرا ( پڑھ ) کے الفاظ سے کیا فرمایا :اقرا باسم ربك الذي خلق خلق الانسان من علق اقرا وربك الاكرم الذي علم بالقلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
حدیث میں بھی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے علم حاصل کرنے کو فرض کہا گیا ہے آج دور حاضر میں عصری علوم حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ صنعت، سائنس اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے اس دور میں وہی قوم ترقی کرسکتی ہے جو عصری علوم میں مہارت حاصل کرے، عصری علوم حاصل کریں مگر دینی تعلیم بنیاد ہونی چاہئے ، آج والدین اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے دور رکھتے ہیں اور انکو عصری علوم دلاتے ہیں جس کیوجہ سے نوجوان دینی تعلیم سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں دینی تعلیم نہ ہونے کیوجہ سے دین سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں جب مسلمانوں کے اندر دینی تعلیم نہ ہوگی تو انھیں کیا معلوم کہ قرآن مجید کس معاملہ میں کیا حکم نافذ کرتا ہے پڑوسی کے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے ؟ بڑوں سے کس طرح ملنا ہے ؟ والدین کے ساتھ کیا برتاؤ کرنا ہے ؟ غرض یہ کہ انکے تمام معاملات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہونگے، آج روز واقعات سننے کو ملتے ہیں کہ فلاں نے اپنے والدین کے ساتھ دست درازی کی کیونکہ انھیں معلوم ہی نہیں کی والدین حصول جنت کا زریعہ ہیں، اس لئے والدین اپنی اولاد کو پہلے دینی تعلیم سے آراستہ کرائیں۔
قارئین کرام: تاریخ کے اوراق کو یکجا کریئے اور دیکھئے کہ تاریخ شاید ہے کہ جب مسلمانوں نے دینی تعلیم حاصل کیا اور اسی دینی تعلیم پر عمل کیا تو کامیابی حاصل کی اس لئے اپنا تعلق دینی تعلیم سے مضبوط کریئے پروردگار تمام مسلمانوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین