Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

گھروں کے لٸیے کوڑا دان کی تقسیم۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔۔ (نماٸندہ)۔
=========================
شاہ گنج نگر پالکا پریشد کی جانب سے صاف بھارت مہم کو فروغ دیتے ہو ئے گھروں میں خشک اور گیلا کوڑہ دان تقسیم کیا۔ مذکورہ تقسیم چیئرمین گیتا جیسوال کے ذریعہ کیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ قصبہ کو صاف، خوب صورت رکھنے میں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہمیں پورایقین ہے کہ قصبہ کے کوڑہ دانوں کا استعمال کرتے ہوئے شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے میں اپنا کردار نبھائیں گے۔اس مہم کے لئے کوڑہ ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر کے لئے نظام پور گاؤں میں 9 بیگھہ زمین مختص کردی گئی ہے۔ برسات کے بعد اس پر کام شروع ہو جائے گا جس کے بعد کوڑہ ڈمپنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے عوام سے صاف صفائی رکھنے اور کوڑہ اور کچرہ کوصحیح جگہ پر رکھنے کہا کہ اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے کوڑہ کا استعمال بایو بیو توانائی اور بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔