Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

متوفی کی اہلیہ کی تحریر پر غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے رسولہا گاؤں میں گزشتہ روزدرج فہرست ذات کے دو لوگوں کے درمیان زمینی تنازعہ کو لے کر جم کر ہوئی مارپیٹ کے دوران ہونے والی موت کے معاملے میں پولیس نے متوفی کی اہلیہ کی تحریر پر ملزم شوہر اور بیوی کے خلاف مارپیٹ سمیت غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم شوہر کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔ واضح ہوکہ مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی درج فہرست ذات کے رمیش اور متھن کے درمیان جمعہ کے روز زمینی تنازعہ کولے کر ما ر پیٹ ہو گئی تھی جس میں رمیش کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔وہیں شدید طور پر زخمی رمیش کی موت ہو گئی تھی موت کے بعد متوفی کی اہلیہ سنیتا کی تحریر پر پولیس نے پڑوسی متھن ولدہیرالال اور اس کی اہلیہ ریکھا کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر ملزم شوہر اوربیوی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔