Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 26, 2019

علی گڑھ۔۔۔سڑک پر مذہبی رسومات ادا کرنے پر ضلع مجسٹریٹ نے عاٸد کی پابندی۔

علیگڑھ۔۔ اتر پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع۔
========================
اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ضلع مججسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے روڈ پر مذہبی رسومات ادا کرنے پر پابندی عاٸد کردی ہے۔۔جس میں نماز جمعہ، ہنومان چالیسا کا جاپ، آرتی وغیرہ شامل ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ کے ایک حکنامے میں کہا گیا ہے کہ اب سڑکوں پر نماز و آرتی وغیرہ نہیں ہوگی۔اس سے نظم ونسق کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔۔۔اس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو کوٸی مذہبی پروگرام کرنا ہے اور اس کے لٸیے سڑکوں یا عام راستوں کا استعمال ناگزیر ہے تو اس کے لٸیے ایڈمینسٹریشن سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کے اس فیصلے پر بی جے پی اور دیگر ہندو تنظیموں  نے سوال کھڑے کر دٸیے ہیں۔۔وی ایچ پی، ہندو جاگرن اور دیگر تنظیموں اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

دوسری طرف مسلم علمإ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ وی ایچ پی اور یگر ہندو تنظیموں کی ایمإ پر لیا گیا ہے۔سڑکوں پر کوٸی نماز نہیں پڑھنا چاہتا مگر جمعہ کے روز عوام کی بھیڑ بڑھ جانے سے لوگ سڑکوں پر کھڑے ہوجایا کرے ہیں جو کافی سالوں سے چل رہا ہے جبکہ ہندو تنظیموں نے آرتی اور ہنومان چالیسا کو ابھی جلدی ہی شروع کیا ہے۔