Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 26, 2019

جونپور۔۔۔ڈی آٸی او ایس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ٨ ویں روز بھی جاری۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
ثانوی اساتذہ ایڈہاک مورچہ کے زیر اہتمام میں گزشتہ 8 دنوں سے چل رہے دھرنے کو اساتذہ نے اپنے مطالبات کو لیکر جمعہ کے روز بھی جاری رکھا۔

اس موقع پر مظاہرین کوخطاب کرتے ہوئے تلک راج سنگھ نے کہا کہ ڈی آئی اوا یس ڈاکٹر برجیش مشرا کی من مانی سے ہم سبھی اساتذہ کافی حیرت زدہ ہیں۔ڈی آئی او ایس کو سمجھانے کیلئے اساتذہ نے تالا بندی کے علاوہ بوت پالیش اور دماغ کو صحیح سمت کیلئے پوجا یگیہ بھی کیا،باوجود اس کے ان کے من مانی والے کام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کو لیکر دھرنہ دے رہے اساتذہ اب بھوخ ہڑتال کریں گے جہاں ہونے والی سبھی پریشانیوں کیلئے براہ راست ڈی آئی اوایس زمہ دار ہوں گے۔اس موقع پر مہندر پرتاپ سنگھ، نیرج شکلا، آشیش مشرا، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، کیرتی سنگھ، ومل سنگھ، روندر دوبے، مینک سنگھ، راجندر سنگھ، امن شریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ، یادویندر سنگھ، نیرج سنگھ، پنکج مشرا، سندیپ مشرا،پرشانت سنگھ، ومل موریہ، اجیت سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریہ سمیت دیگر اساتذہ موجو د رہے۔دھرنے کی نظامت منوج تیواری نے کیا۔