Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 26, 2019

جونپور۔۔روٹری کلب کے زیر اہتمام ” پانی بچاو مہم “ بیداری پورگرام کا انعقاد

جون پور ۔۔۔اترپردیش۔(نماٸندہ)۔
========================
بڑھتی ہوئی آبادی، آلودگی اور پانی کی فلٹر مشینوں کی جانب سے ہو رہے پانی کے فالتو اخراجات کی وجہ آج شہر ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں جس طرح سے پینے کے پانی کابحران ہو رہا ہے اس کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے روٹری کلب ضلع یونٹ نے ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
اس دوران لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے کہا کہ ضلع کے 21 بلاک میں سے 14 ترقیاتی بلاک زیر زمین پانی بحران سے گزر رہے ہیں۔ زیر زمین پانی کے بحران کو روکنے کیلئے روپٹاپ رین واٹر ہارویسٹنگ اسٹرکچر استعمال کیا جانا بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شہرمیں پینے کے پانی کی شدید بحران ہونے والا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کس طرح روزمرہ کی عادات اور کاموں میں ذرا سی احتیاط اور تبدیلی سے ہم اس پانی کے بحران سے بچ سکتے ہیں۔اس دوران اسسٹنٹ انجینئر آبپاشی این بی بی سنگھ نے موجود لوگوں کو بارش کا پانی جمع کرنے کی مکمل تکنیکی معلومات فراہم کی اور یقین دلایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق اگر کوئی بھی شخص یا ادارے بارش کا واٹر ہارویسٹنگ نظام لگانا چاہتا ہے تو اسے تمام تکنیکی مدد بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹر قمر عباس نے روٹری کلب کی جانب سے عالمی سطح پر کیے گئے پانی بچانے کے بارے میں سب کو آگاہ کرایا۔اس موقع پر سنیتا سنگھ، پرینکا پانڈے، منیش چندرا، آر این سنگھ، ڈاکٹر اظہر جعفری، شیام ورما، کرشن کمار مشرا، ڈاکٹر شیلیش سنگھ، روی کانت جیسوال، انل گپتا، سندیپ پانڈے، وشال گپتا، دیویندر سنگھ، اجے گپتا، روی منگلانی، منیش گپتا، سنتوش اپادھیائے، آشا سنگھ، ڈاکٹر امرتا ٹنڈن، نیلم سنگھ، ہیما شریواستو، جوہی سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں ادارے کے صدر امت کمار پانڈے و سیکریٹری شیوانشو شریواستو نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔