Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 26, 2019

جونپور۔دن دہاڑے مکان میں گھس کر لاکھوں کی چوری۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے صدیق پور گاؤں میں جمعہ کی دوپہر میں ایک استاذ کے گھر میں داخل ہوکر نقدی سمیت لاکھوں روپے قیمت کے زیورات پر ہاتھ صاف کر دیا۔اسکول سے واپس آنے پر استاذ نے جب گھر کی حالت دیکھی تو پولیس کو اطلا ع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی من بھاوتی ورما سابق ثانوی اسکول میں ٹیچر ہے۔جمعہ کی صبح وہ گھر میں باہر سے تالا لگا کر چلی گئی۔دوپہر میں اسکول سے واپس آنے پر جب گھر کا دروازہ کھولا تو ان کے ہوش فاختہ ہو گئے۔چوروں نے آلماری توڑ کر اندر رکھا 28ہزارنقدی سمیت 2لاکھ روپے قیمت کے سونے اور چاندی کے زیورات پر ہاتھ صاف کر دیا تھا۔متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر فون سے دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معائنہ کر تحریر کی بنیاد پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔ٖغائب ہوئے زیورات کی قیمت دو لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔