Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 26, 2019

بیوہ بزرگ کیساتھ فریب دہی۔۔۔۔ایک بسوہ کی قیمت دیکر ا٢ بسوہ زمین لکھاٸی۔۔۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
شہر کوتوالی پولیس نے بزرگ بیوہ سے فریب دہی کر 1 بسوا زمین کی قیمت ادا کرتے ہوئے 12 بسوا زمین لکھوانے کے معاملے میں متاثرہ کی تحریر پر خریدار سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پریما دیوی اہلیہ رام دیو موریہ رہائشی ڈیرہ معائنہ عرف کرچن پور تھانہ شہر کوتوالی نے شکایت کیا کہ سرویش موریہ اور امن سنگھ نے اس کے ایک بسوا زمین کی قیمت 13 لاکھ روپیہ طے کرکے سندیپ ترپاٹھی رہائشی ممبئی سے فروخت کو کہا۔ بات بننے پر گزشتہ 7 جون کو متاثرہ اپنی بیٹی سنگیتا ورما رہائشی وارانسی کے ساتھ رجسٹری دفتر گئی جہاں موجود سرویش، امن، سندیپ ترپاٹھی، شیلندر یادو رہائشی عیشی پور سمیت موجود دوسرے لوگوں نے ایک آواز میں کہا کہ دفتربند ہو رہا ہے، جلدی دستخط کردو۔ سب کے کہنے پر اس نے دستاویز پر دستخط کر دیا لیکن 12 جون کو بینامہ کی نقل نکالنے پر پتہ چلا کہ ایک بسوا زمین کی قیمت دیکر 12بسوا زمین فریب دہی کر لکھا لی گئی ہے۔متاثر ہ نے جب فریب دہی کرنے کی بات بینامہ میں ملوث لوگوں سے بتایا تو سبھی نے دھمکی دیتے ہوئے اسے بھگا دیا۔ضعیفہ کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے سرویش رہائشی کرچن پور تھانہ شہر کوتوالی، امن سنگھ، سندیپ ترپاٹھی رہائشی ممبئی شیلندر یادو رہائشی عیشی پور تھانہ شہر کوتوالی سمیت 5 افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 419، 420، 467، 468، 471 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔