Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 26, 2019

شاہگنج۔۔ریلوے اسٹیشن سے کچھوا اسمگلر گرفتار۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ۔
=========================
شاہ گنج ریلوے اسٹیشن پر جی آرپی پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ایک مشتبہ مسافر کی تلاشی لیتے ہوئے اس کے پاس سے دو بیگ میں رکھے50کچھوے برآمد کیا۔برآمد کچھوے کو پولیس نے محکمہ جنگل کے حوالے کرتے ہوئے اسمگلر کے خلاف مقدمہ قائم کر چالاعدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق جی آرپی چوکی انچارج ایودھیا پرساد ہمراہی محفوظ ہاشمی کے ساتھ جمعہ کے روز گست کر رہے تھے۔گست کے دوران مشتبہ لوگوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے پلیٹ فارم نمبر دو کے جنوبی حصے میں دو بیگ لیکر بیٹھے ایک مشتبہ شخص پر پڑی۔پولیس نے مشتبہ شخص کے پاس پہنچ کر بیگ کی تلاشی لیا اور پلاسٹک بیگ میں بھرکر رکھا گیا 50کچھوا برآمد ہوا۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے برآمد کچھوے کی اسملنگ کرنے کی بات قبول کی۔اسمگلر نے اپنا نام امیش ویشواس ولد گوپال ویشواس ساکن ہجل پور تھانہ اشوک نگر ضلع پرگنہ مشرق مشرقی بنگال بتایا۔پولیس نے برآمد کچھوے کو محکمہ جنگل کی ٹیم کو بلا کر سپرد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔