Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 14, 2019

جے سی آٸی شاخ جونپور کے زیر اہتمام صفاٸی مہم و شجر کاری۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلین انڈیا ڈرائیور مہم کے تحت سماجی تنظیم جے سی آئی ضلع یونٹ کی جانب سے شہر کے محلہ منڈی نصیب خان کو صاف بنانے کیلئے اتوار کے روز گود لیا گیا۔جے سی آئی انڈیا کے قومی صدر این الارسن کی موجودگی میں صوبائی وزیر مملکت گریش چندر یادو نے پروگرام کا باقائدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس دوران تنظیم کے ممبران نے کچھ مقامات پر سجرکاری کر صفائی کیلئے مہم کا اغاز کیا۔

پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مملکت گریش چندر یادونے کہا کہ صاف بھارت مہم کے تحت شہر کے ایک محلے کو صاف رکھنے کی جو زمہ داری تنظیم کے لوگوں نے اٹھائی ہے جو قابل تعریف ہے۔اسی طرح چھوٹی چھوٹی کوشش سے ہی کسی بڑے خواب کو پورا کیا جاسکتا ہے۔مہمان خصوصی تنظیم کے قومی صدر این الارسن نے کہا کہ ادارے کا کام سماج کے سبھی لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہے۔صاف ملک مشن کے تحت ادارے نے ایک چھوٹی سی شروعات کی ہے جس کو بعد میں اور بھی وسیع کیا جائے گا۔انھوں نے ادارے کے اراکین سے کہا کہ وہ لوگ اپنے علاقوں میں صفائی کے تئیں عوام کو بیدار کرتے رہیں گے۔اس موقع پر سرویش جیسوال،حفیظ شاہ،دھرمیندر سیٹھ،رتن سکری،رمیش شریواستو،دلیپ جیسوال،رادھے رمن جیسوال سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔