Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 14, 2019

شادی شدہ خاتون کی خود کشی۔۔۔۔سسرال والوں پر تشدد کا الزام۔

جون پور۔۔ات پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے چوراری گاؤں میں گزشتہ شب ایک بیاہتا نے مشتبہ حالت میں گھر کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مائکہ والوں نے سسرال کے لوگوں پر جہیز کیلئے قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا۔پولیس معاملے میں مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی چندہ گوتم 30اہلیہ آنند گوتم گزشتہ شب کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سونے چلی گئی تھی۔اتوار کی صبح کافی وقت بعد جب وہ کمرے سے باہر نہیں نکلی تو اہل خانہ نے کھڑکی سے دیکھا تو اس کی لاش پھانسی پر لٹک رہی تھی۔اہل خانہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیے بغیر ہی لاش کو نیچے اتار اطلاع مائکہ والوں کو دے دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مائکہ والوں نے سسرال کے لوگوں پر جہیز کیلئے قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو اطلاو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلے بھیج تحریر کی بنیاد پر سسرال فریق کے آٹھ لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔