Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 14, 2019

جونپور۔نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے عصمت دری کی کوشش۔۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھٹہن تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں گھر کے باہر چارپائی پر سو رہی ایک نابالغ طالبہ کو شہ زوروں کے زریعے اغوا کرکچھ دور لے جا کر زبردستی عصمت دری کی کوشش کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔متاثرہ کے شور مچانے پر ملزمان نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔معاملے میں متاثرہ کی تحریر پر پولیس نے گاؤں کے ہی تین ملزمان کے خلاف اغوا، چھیڑخانی سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی ہائی اسکول کی نابالغ طالبہ گزشتہ شب گھر کے باہر اپنی والدہ اور چاچی کے ساتھ سو رہی تھی۔الزام ہے کہ دیر شب گاؤں کے ہی تین نوجوان پہنچے اور منھ دبا کر اسے اغوا کر لیا اور کچھ دور سنسان مقام پر لے جا کر آبروریزی کی کوشش کرنے لگے۔متاثرہ کے شور مچانے پر مقامی لوگ نیند سے بیدار ہو کر تلاش کرنے لگے تو ملزمان نے ہاتھ،پاؤں اور منھ باندھ کر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔شور مچانے پر موقع پر پہنچے اہل خانہ نے اسے آزاد کراتے ہوئے ساتھ لے گئے اور اطلاع پولیس کو دی۔معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہی سی او شاہ گنج اجے شریواستو مع فورس کے موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ کا بیان لیکر تحریر کی بنیاد پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔پولیس معاملے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ مقام پر دبش دے رہی ہے۔