Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 14, 2019

جمیعة العلمإ کی اہم میٹنگ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت العلماء جونپور کی اہم میٹنگ شہر کے ملا ٹولہ واقع دفتر پر منعقد ہو ئی جس میں سیکڑوں کا رکنا ن نے شرکت کیا۔میٹنگ کی صدارت ریاست اتر پردیش کے زونل کو آڈنیٹرمولانا عبدالرب نے کیا۔ میٹنگ میں مختلف لائحہ عمل کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کو خطاب کر تے ہو ئے ضلع صدر مولانا توقیر احمد نے کہا کہ جمعیت العلماء کا مقصد ہی خد مت خلق کرنا ہے۔ جمعیت کاکام صرف عبادت کر نا نہیں بلکہ معاشرے کے لوگوں کو خواہ وہ کسی بھی مذہب،ذات، کنبے اور نسل کا ہو ااس کے ہر مسئلہ پر ساتھ دینا ہی ہمار امشن ہے اور یہی ہمارے نبی ؐ کی سنت ہے اور یہی محض اسلام کہتا ہے۔مولانا عبدالرب نے کہاکہ مسلمانوں کی پسماندگی کااہم وجہ تعلیم ہے۔تعلیم سے ہی بڑے سے بڑے معرکوں کا حل کیا جاسکتا ہے تعلیم پسماندگی کی وجہ سے آج ہماری قوم پچھڑ گئی ہے۔ مالداروں لوگوں کو اس کے متعلق فکر کر نا ہو گا۔ملک میں رو نما ہونے والے لنچنگ کے معاملات جھارکھنڈ اور بریلی میں رو نما ہو نے والے واقعات کی مذمت کی گئی اور ملک میں امن وامان اور ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ایڈووکیٹ عمر فاروقی، مولانا توفیق احمد،حافظ عبداللہ، عبدالرقیب، صدام حسین، ڈاکٹر محمد عظمت،ا جود قاسمی،شاہنواز خان، ہارون وغیرہ خصوصی طور پر مو جود رہے۔