Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 30, 2019

ہوم گارڈس کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت۔۔۔۔۔پولیس کے مساوی بیسک تنخواہ کرنے کا حکم۔۔۔۔ہوم گارڈس میں خوشی کی لہر۔

جون پور (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
سپریم کورٹ کی جانب سے اتر پردیش ہوم گارڈس جوانوں کو پولیس کانسٹیبل کے مساوی تنخواہ دینے کے حکم ہوتے ہی ہوم گارڈ کے جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔ شہر سے لیکر اطراف میں ہوم گارڈ کے جوانوں نے حکم کی معلومات ملتے ہی ایک دوسرے کو گلے لگا کر اور مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔
فاٸل فوٹو

یکساں کام۔یکساں تنخواہ کی بنیاد پر اتر پردیش کے ہوم گارڈ کے جوان کئی سالوں سے صدر مکیش دوویدی، سرپرست پی سی شیو ناتھ سنگھ، جنرل سیکریٹری برہما نند مشرا کے ذریعہ اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے تھے۔ سابقہ سماجوادی حکومت میں بھی ہوم گارڈز کے جوانوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے لکھنؤ ڈویڑن بنچ پولیس کانسٹیبل کے مساوی تنخواہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، لیکن اس وقت کی ایس پی حکومت مذکورہ حکم کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی تھی جس کے تسلسل میں یوپی کے قریب 1 لاکھ سترہ ہزار ہومگارڈس کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔منگل کے روز سپریم کورٹ نے ہوم گارڈز کو پولیس کانسٹیبل کے مساوی کم سے کم اجرت ادا کرنے کا حکم دیاجس کے بعد شہر سمیت اطراف میں ڈیوٹی کر رہے ہوم گارڈز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی۔