Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 30, 2019

بے قابو ٹرک نے کٸی لوگوں کو کچلا۔۔۔ایک نوجوان شدید زخمی۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
========================
رام پورتھانہ حلقہ کے قصبہ نہرپلیا کے قریب مڑیاہوں کی جانب سے آرہے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو پیچھے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے زد میں لیتے ہوئے بھاگنے لگی۔اس دوران بے قابو ٹرک ڈرائیور نے برسٹھی تراہے پر کھڑی ایک پک اپ اور آٹو رکشاء کو بھی ٹکر مار دیا۔حادثہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔حادثہ میں زخمی ہوئے نوجوان کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق سریری تھانہ حلقہ کے سلطان پور گاؤں رہائشی امت مشرا 41و سمت مشرا38کسی کام سے مقامی بازار میں آیا تھا جہاں سے وہ واپس لوٹ رہا تھا کہ نہر کے قریب مڑیاہوں کی طرف سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں امت مشرا شدید طور سے زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد بھاگ رہے ٹرک کا پولیس نے پیچھا کیا تو ڈرائیور ٹرک کو لیکر برسٹھی کی طرف بھاگنے لگا۔اس دوران ڈرائیور نے ایک پک اپ اور آٹو رکشاء کو بھی زد میں لے لیا۔اس دوران پیچھا کر رہی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے ٹرک کو بھی قبضہ میں لیکر زخمی نوجوان کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔