Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 22, 2019

شاطر چوروں کے گروہ کے تین ممبران پولس کی زد میں

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ ).
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی شہر کوتوالی پولیس نے علاقہ میں ہو رہی چوریوں کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے شاطر چور گروہ کے تین ممبران کو چوری کے درجن بھر سے زیادہ موبائیل، چوری میں استعمال کرنے والی بلیرو گاڑی اور نقب لگانے کے آلات سمیت گرفتاری کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔
پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرانے پولیس لائن میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہدایت پر رات میں پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔مچھلی شہر میں ہو رہی چوریوں کے معاملوں میں کوتوالی پروکمار بھی ٹیم کے ساتھ چوروں کی سراغ رسی میں لگے تھے۔دیر شب مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ میں ہو رہی چوریوں میں ملوث شاطر چور گروہ کے کچھ ممبران بلیرو سے کسی واردات کو انجام دینے جا رہے ہیں۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے تاج الدین پور پلیا کے قریب محاصرہ کر بلیرو کو روک لیا اور اس میں سوار تین چوروں کو گرفتارکر لیا۔کوتوالی میں لاکر سختی سے پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے چوری میں ملوث ہونے کی بات قبول کرتے ہی چوری کر رکھے گئے موبائیل کی معلومات دی۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر 15عدد قیمتی موبائیل جس کی قیمت 1.5لاکھ روپے ہے برآمد کیا۔اس کے علاوہ بلیرو میں چوری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیا۔پکڑے گئے چوروں نے اپنا نام ننکو بند ولد مٹک دھاری بند،ناگیندر بند ولد برج لال بند ساکن مندن پور تھانہ گوپی گنج ضلع بھدوہی اور اظہرالدین ولد بیچن شاہ ساکن سنگھ پور تھانہ سریاواں ضلع بھدوہی کو بتایا۔پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔