Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 13, 2019

جونپور۔ضلع کے عازمین حج کی تربیت و ٹیکہ کاری سے متعلق اہم میٹنگ منعقد۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے ٹرینر و ضلع حج کمیٹی کے ممبر شاہ محمد طارق ایڈوکیٹ کی رہائش محلہ بلوچ ٹولہ میں ہفتہ کے روز الحاج حکیم اے ایم نشتر کی صدارت میں ضلع کے حجاج کی تربیت اور ٹیکہ کاری سے متعلق ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں حجاج کے تربیت اور ٹیکہ کاری کیلئے ریاستی حج کمیٹی اور ضلع اقلیتی بہبود افسر کی جانب سے شہر کے مدرسہ جامعہ مومنہ للبنات سپاہ ریلوے کراسنگ پر آئندہ 20جولائی کو کیمپ لگانے کا فیصلہ لیا گیا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے حج کمیٹی کے ٹرینر شاہ محمد طارق نے بتایا کہ حج کی تربیت اور ٹیکہ کاری کے کیمپ کے روز ہی سبھی حجاج کو حج اور عمرہ کے ارکان کے وقت احتیاط سے آگاہ کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے تشکیل ٹیم کے زریعے سبھی حجاج کو ویکسین اور پولیو کی خراک پلائی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ اس سال ضلع سے کل254عازمین حج سفر پر جا رہے ہیں جس میں سے 70حجاج کی فلائٹ لکھنو سے منزل کی جانب روانہ ہوگی اور دیگر بابت پور سے جائے گے۔سابق ممبر اسمبلی حاجی افضال احمد نے کہاکہ ہندوستان کے روپیوں کی قیمت مسلسل گرتی جا رہی ہے جو فکر کا سبب ہے۔عالمی بازار میں ہندوستان کے پیسے کی قیمت کم ہونے سے یہاں کے حجاج کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پورانچل کے حجاج کرایہ کا سب سے زیادہ پیسہ اداکر رہا ہے باوجود اس کے انھیں چھوٹے طیاروں سے لے جایا جاتا ہے اور سہولت کے نام پر ان کے حصے میں کچھ نہیں آتا۔ 

صدارت کر رہے حکیم نشتر نے سبھی عازمین حج کو مبارکباد پیش کیا۔اس موقع پر سید محمد عارف،نثار جونپوری،حاجی مبشر،ریاض عالم خان،نور محمد،شمشاد خان،حاجی آصف محبوب،ندیم حیدر،انصار صابر،فیروز احمد،مظہر آصف،نثار عزیزالدین،جاوید محمود،نعمان خان،حاجی عظمت سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔