Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 13, 2019

ٹرک میں پھنس کر موٹر ساٸیکل سوار کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدلاپور تھانہ حلقہ کے قصبہ واقع اندرا چوک پر ہفتہ کے روز ٹرک میں پھنس کر موٹرسائیکل چلا رہے ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ پیچھا بیٹھا ضعیف شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور سمیت ٹرک کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے سید پور گڑؤرگاؤں رہائشی ادے بھان یادو45ولد گنپتی یادو اپنے رشتہ دار راجا رام یادو 65رہائشی دریاؤگنج تھانہ بخشاء کے ساتھ موٹرسائیکل سے کسی کام کے سلسلے سے سنگرامؤ گئے ہوئے تھے۔واپس لوٹتے وقت جیسے ہی وہ بدلاپور قصبہ کے مذکورہ چوک کے قریب پہنچ  جلد نکلنے میں ٹرک کے پچھلے حصے میں موٹرسائیکل پھنس گئی جس کے سبب میں دونوں ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ادے بھان کو مردہ قرار دیتے ہوئے زخمی کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر حادثہ کے بعد ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔