Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 23, 2019

جونپور۔۔اسمیک فروش دو خواتین پولس حراست میں۔۔! خاص آدمی فرار ہونے میں کامیاب۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے بھٹیاری محلے میں پولیس نے گزشتہ شب چھاپہ ماری کر ایک گھر سے دو خواتین کو اسمیک فروخت کرتے وقت گاہک کے ساتھ گرفتارکر لیا۔پولیس کی اس کاروائی کے دوران اس غیر قانونی کاروبارکو چلانے والا اہم ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے موقع سے دو موٹرسائیکل بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس لائن کے میٹنگ ہال میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا نے بتایا کہ مذکورہ قصبہ میں کافی دنوں سے خواتین کی جانب سے اسمیک فروخت کرنے کی اطلاع مل رہی تھی جس کو لیکر مخبر کے زریعے معلومات حاصل کی گئی۔گزشتہ شب مخبر سے اطلاع موصول ہواکہ بھٹیاری محلے میں خواتین کھلے عام اسمیک فروخت کر رہی ہیں اور کچھ گاہک بھی وہاں موجود ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر چھاپہ ماری کیا تو موقع سے ایک گاہک چندریش یادو ولد سدھاکر یادو ساکن منیچھا کو گرفتارکر لیا۔گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے 78پڑیا میں کل13گرام اسمیک برآمد کرتے ہوئے شبنم اہلیہ وکیل احمد اور صبا بنت محمد پپو ساکن بھٹیاری سرائے تھانہ کھیتاسرائے کو گرفتارکر لیا۔پولیس کی اس کاروائی کے دوران کاروبارکا اہم ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔