Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 23, 2019

زمینی تنازعہ میں ہوٸی مارپیٹ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے کاندھاپور گاو میں زمینی تنازعہ کو لیکر منگل کے روز پٹی داروں کے درمیان کہا سنی کے بعد جم کر لاٹھی ڈنڈہ چلے۔دونوں طرف سے جم کر ہوئی مارپیٹ میں خاتون سمیت 4لوگ زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی بیچن اور بابونندن کے درمیان گھر کے سامنے آبادی کی زمین کو لیکر کافی سالوں سے تنازعہ چلا آرہا ہے۔منگل کے روز کسی بات کو لیکر دونوں فریق میں کہا سنی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف سے لاٹھیاں نکل آئی۔دونوں جانب سے جم کر ہوئی مارپیٹ میں ایک فریق سے بیچن46ولد رام ادھار،بیٹا پرکاس 28اور بہو بیبی24زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے فریق سے للت کمار 29ولد بابونندن زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔معاملے کی تحریر دونوں فریق نے پولیس کو دی ہے۔