Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 23, 2019

تالاب میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
===================
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے عمری گاؤں میں منگل کے روز تالاب کنارے گئے نوجوان کا پیر پھسلنے سے ڈوب کر موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے نوجوان کو باہر نکال کر علاج کیلئے مقامی ڈاکٹر کو دکھایا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی پھول چند یادو27گاؤں میں واقع تالاب کنارے رفع حاجت کیلئے گیا تھا۔حاجت کیلئے بعد وہ پانی لینے تالاب کنارے پہنچا جہاں کیچڑ میں پیر پڑنے سے وہ پھسل کر پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔نوجوان کو تالاب میں ڈوبتا دیکھ پاس میں مویشی چرا رہے لوگ شور مچاتے ہوئے تالاب میں اتر کر نوجوان کو باہر نکالا۔ادھر شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے اسے علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔