Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 23, 2019

شاہگنج جونپور۔۔۔چھتیس گڑھ میں ہوٸے حادثہ کے بعد بیٹے اور بہو کی لاش گھر پہنچی۔۔۔۔بڑی مسجد قبرستان میں ہوٸی تدفین۔

جونپور۔۔اتر پردیش۔۔۔نماٸندہ صداٸے وقت۔
====================
گزشتہ روز شاہ گنج محلہ اعراقیانہ کے رہاٸشی محمد طارق کے لڑکے اور بہو اور بیٹی و داماد  چھتیس گڑھ کے ایک جھرنے میں ڈوب گٸے اور چاروں کی موت واقع ہوگٸی۔آج مورخہ ٢٣ جولاٸی کو بیٹے اور بہو کی لاش چھتیس گڑھ سے شاہگنج پہنچی اور بعد نماز عشإ بڑی مسجد قبرستان میں دونوں کی تدفین عمل میں آٸی جبکہ بیٹی اور داماد کی تدفین چھتیس گڑھ میں ہوٸی۔۔

اس دل دہلا ینے والے واقعہ سے پورا قصبہ سوگ کی لہر میں ڈوبا ہوا ہے۔ہزاروں کا مجمع نماز جنازہ میں شریک رہا۔۔طارق کے گھر پر کل سے ہی بھاری بھیڑ رہی اور تعزیت کرنے کے لٸیے عوام برابر آتے رہے۔۔۔دونوں کا جسد خاکی پہنچنے کے بعد پورے محلے میں کہرام مچ گیا۔
محلے کے لوگوں نے اس سانحہ کے متعلق بتایا کہ چھتیس گڑھ کے منیندر گڑھ ضلع میں یہاں کے لوگوں کی کٸی رشتے داریاں ہیں۔اسی میں ابھی ٦ ماہ قبل محمد طارق کے بیٹے محمد طاہر عمر ٢٢ سال کی شادی چھتیس گڑھ میں شاہانہ ٢٠ سال کیساتھ ہوٸی تھی اور طارق کی لڑکی ثنإ ٢٠ سال کی شادی چھتیس گڑھ میں نیاز احمد عمر ٢٨ سال سے ہوٸی تھی یا یوں کہٸیے کہ بدلے پر شادی ہوٸی تھی۔
گزشتہ سنیچر کو طاہر اپنی زوجہ کے ساتھ چھتٕس گڑھ گٸے۔وہاں پر ثنإ اور نیاز کے ساتھ سیر وتفریح کے لٸیے ضلع میں واقع نارہ بہرا جھرنے پر گٸے۔اسی درمیان طاہر جھرنے میں نہانے اتر گٸے ان کو پانی اور جھرنے کی تیزی کا اندازہ نہیں تھا جس سے وہ ڈوبنے لگے ان کو ڈوبتا دیکھ نیاز احمد پانی میں کود گٸے مگر وہ بھی پانی کی تاب نا لاسکےاور وہ بھی ڈوبنے لگے ۔دونوں لڑکیاں بھی موقع پر موجود یہ سب دیکھ رہی تھیں اسی دوران ایک لڑکی نے اپنے ڈوپٹے کو رسی بناکر پانی میں ڈالا مگر وہ بھی پانی میں کھینچ گٸی۔دوسری لڑکی نے اپنا ہاتھ پانی کیطرف بڑھایا اور بدقسمتی سے وہ بھی پانی میں کھینچ گٸی۔اس طرح سے چاروں پانی میں ڈوب گٸیے پولیس اور غوطہ خوروں کی مدد سے چاروں کی لاشیں مل گٸیں۔۔محمد طارق نے بیکوقت اپنےبیٹے بہو بیٹی و داماد کو کھو دیا اور یہی بات چھتیس گڑھ میں بھی لاگو ہے۔دونوں خاندانوں ہر صدمے کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحومین کو شہادت کا درجہ عطا کرے ان کی مغفرت کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صداٸے وقت۔