Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 24, 2019

ضعیفہ ماں اور بھابھی کی پٹاٸی ۔۔دونوں زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے برنگی گاؤں میں بچوں کے تنازعہ کو لیکر ایک شخص نے اپنی ضعیف والدہ کی پٹائی کر دی۔ضعیفہ کو بچانے گئی بھابھی کو بھی نوجوان نے پیٹ دیا جس سے دونوں زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مقامی سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی شہیدالنسإء 70اپنے بڑے بیٹے ننہو کے کنبہ کے ساتھ رہتی ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اپنے کنبہ کے ساتھ الگ رہتا ہے۔بدھ کے روز چھوٹے بیٹے امان اللہ کے بچے گھر میں لگے جامن کے درخت کر چڑھ رہے تھے جس پر ضعیفہ نے ان کو منع کرتے ہوئے ڈانٹ دیا۔بچوں کے ڈانٹ سے ناراض ہوا امان اللہ اپنی والدہ کی پٹائی کرنے لگا جس سے وہ زخمی ہو گئی شور سن پہنچی بھابھی شکیلہ موقع پر پہنچی تو اس کی پٹائی کر فرار ہو گیا۔شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے دونوں کو زخمی حالت میں علاج کیلئے مقامی سوندھی صحت مرکز میں داخل کرایا۔ضعیفہ نے معاملے میں اپنے چھوٹے بیٹے کے خلاف تھانے پر تحریردیا ہے۔پولیس نے ضعیفہ کی تحریر پر مقدمہ قائم کر کاروائی میں لگ گئی ہے۔