Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 27, 2019

ناراض خاتون نے ضلع مجسٹریٹ سے گاٶں پردھان و سکریٹری کی شکایت کی۔


دھن گھٹا-سنت کبیر نگر! اتر پردیش/ صداٸے وقت/نماٸندہ۔
=========================
دھن گھٹا تحصیل حلقہ واقع گاؤں پنچایت مڑہا راجہ کے سیکریٹری یوگیندر کمار گونڈ اور گاؤں پردھان ہمیشہ اپنے کالے کارناموں کی وجہ سے سرخیوں میں 
رہے ہیں۔
مذکورہ گاؤں باشندہ اور گاؤں پنچایت ممبر سنرا دیوی زوجہ ہرشچند نے ضلع مجسٹریٹ کو مکتوب ارسال کر گاؤں اور سیکریٹری پر الزام لگایا ہے کہ مذکورہ لوگ آپس میں ملجلکر گاؤں پنچایت کی کوئی کھلی میٹنگ آجتک نہیں کئے نہ ہی کسی گاؤں پنچایت ممبر کو ہی اسمیں شامل کئے ہیں۔

دونوں لوگ فرضی طریقے سے ایجنڈا تیار کر گاؤں کے ڈیولپمنٹ کے لئے آئی رقم کو ہڑپنے کا کام کر رہے ہیں ۔
سنرا دیوی نے الزام لگایا ہے کہ سیکریٹری اور گاؤں پردھان محکمہ کے لوگوں کو شامل کر ایک  ہی جگہ پر سال میں دو بار مٹی کا کام دکھا کر پیمنٹ کرا لئے ہیں۔
اسی طرح ہریجن بستی میں پکی سڑک سے کالی جی کے استھان تک کھڑنجے کی رقم گذشتہ سال ستمبر میں بغیر کام کراۓ ہی پیمنٹ کرا لی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے بدعنوانی پر روک لگانے کی کوشش کو گاؤں پردھان ساجدہ خاتون اور سیکریٹری یوگیندر کمار گونڈ کھلا چیلنج دے رہے ہیں۔
سنرا دیوی نے ضلع مجسٹریٹ سے ضلع سطحی کمیٹی کے ذریعہ گاؤں میں کراۓ گئے کاموں جانچ کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔