Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 24, 2019

موٹر ساٸیکل سوار ٹریکٹر کی زد میں آنے سے شدید زخمی۔۔۔دوران علاج موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔نماٸندہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رام پور تھانہ حلقہ کے گوپالاپور بازار کے قریب جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر بدھ کے روز اینٹ لدے ٹریکٹر کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ علاج کیلئے بھدوہی کے پرائیویٹ اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ضعیف کی موت کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہو کر شاہراہ پر جام لگا دیا۔جام کی اطلاع پر پہنچے ایس ڈی ایم اور سی او نے سمجھا کر جام کو ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی برج لال گپتا 59موٹرسائیکل سے بازار میں کسی کام سے نکلے تھے۔ادھر علاقہ کے ہی ایک اینٹ بھٹہ کا ٹریکٹر اینٹ لادکر کہیں جا رہا تھاکہ جیسے ہی ڈرائیور بازار میں پہنچا موٹرسائیکل ٹریکٹر کی زد میں آگئی اور اس پر سوار برج لال شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹریکٹر کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کوعلاج کیلئے بھدوہی شہر کے پرائیویٹ اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ضعیف کی موت کی خبر سنتے ہی بازار کے لوگ مشتعل ہو گئے اور شاہراہ پر جام لگا دیا۔جام لگتے ہی شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطارلگ گئی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم مڑیاہوں چندرشیکھر اور سی او اودھیش شکلا سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔افسران نے مشتعل ہجوم کو سمجھا کر سرکاری امداد کی یقین دہانی کراکر جام کو ختم کرایا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹریکٹر کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔