Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 24, 2019

شاہگنج میں چوری کی واردات۔۔چوروں نے دو لاکھ مالیت کے زیورات و نقدی پر کیا ہاتھ صاف۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے تاخہ پشچم گاؤں گزشتہ شب حوصلہ بلند چوروں نے دو گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے نقدی سمیت لاکھوں کا سامان لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔متاثرین کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ ٹیم سے تفتیش شروع کرائی لیکن چوروں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
چوری کا تہ لگانے کے لٸیے کتے کی مد

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں فیض آباد روڈ پر ظہیر احمد کا مکان ہے۔ظہیر احمد مکان کے باہر ہی دکان کھول کر سلائی کا کام کرتے ہیں۔گزشتہ شب جب وہ اپنے گھر میں کنبہ کے ساتھ سو رہے تھے،چوروں نے مکان کے پیچھے سے نقب لگا کر اندر داخل ہو گئے اور آلماری میں رکھا 2لاکھ سے زیادہ کے زیورات اور 20ہزار نقدی سمیت قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔اس کے علاوہ چوروں نے کچھ دور پر سریش گوتم کے مکان میں بھی چھت کے راستہ داخل ہو گئے اور چار آلماریوں کو توڑ کر کچھ قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔بدھ کی الصبح جب متاثرین کنبہ کے لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو بکھرا ہوا سامان اور غائب ہوئے زیورات کو دیکھ شور مچانا شروع کیا۔متاثرین کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ڈاگ اسکوائڈ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی تفتیش شروع کرائی۔جانچ کے دوران اسنیفر ڈاگ گھر سے کچھ دور پر واقع ایک کھیت میں جا کر ٹھہر گیا جہاں سے پولیس نے توڑ کر پھینکے گئے باکس برآمد کئے۔فارنسک ٹیم نے یہاں سے نمونہ کو جمع کیا۔پولیس نے معاملے میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔