Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 30, 2019

طلاق ثلاثہ بل کو راجیہ سبھا نے پاس کیا۔

نئی دہلی۔۔۔صداٸے وقت۔۔ 30 جولائی ٢٠١٩۔۔ذراٸع۔
=========================
بی جے پی کے لٸیے اہم تین طلاق بل راجیہ سبھا میں منظور ہوگئی۔ لوک سبھا میں ندائی ووٹوں سے منظورشدہ تین طلاق  بل کومنظوری کیلئے اج راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ 

کانگریس او ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس بل کو دوبارہ غور و خوض کیلئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھجوانے کا مطالبہ کیا۔ لیکن حکومت نے بل پر ووٹنگ کروائی ۔بل کی تائید میں 99 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اس کی مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے ۔ٹی آر ایس ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہی۔اب بل صدر جمہوریہ کے پاس جاٸے گی اور انکی دستخط کےبعد ایک نشست میں تین طلاق دینا قابل جرم قدم ہو جاٸ گا۔مسلم پرسنل لإ میں حکومت ی دخل اندازی کا یہ پہلا کامیاب قدم ہے۔۔۔دو بار فیل ہونے کےبعد اپنٕے دوسرے مدت کارمیں بی جے پی تیسری بار کی کوشش میں اس بل کا پاس کرانے میں کامیاب ہوگٸی۔