Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 30, 2019

آل انڈیا قریش وکاس منچ کے وفد نے عید الاضحیٰ کے مد نظرقربانی کے انتظامات کے سلسلے میں چیٸر پرسن جونپور سے ملاقات کرکے مطالبات پر میمورینڈ پپیش کیا۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نیوز صداٸے وقت)۔
=========================
آئندہ عیدالاضحی کے موقع پر تین روزہ ہونے والی قربانی کے سلسلے کو لیکر آل انڈیا قریش وکاس منچ کے ایک وفد منگل کے روز ادارے کے صدر ارشد قریشی کی قیادت میں نگر پالیکا جونپور کی صدر مایا ٹنڈن سے ملاقات کر مطالبات سے متعلق 8نکاتی میمورنڈم سونپ کر عیدالاضحی کے دوران پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کرایا۔
 
اس موقع پر، چیئرمین نے وفد کو یقین دلایا کہ سابقہ سالوں سے بہتر اس سال عید الاضحی کے لئے بہتر نظام نگر پالیکا یریشد کی جانب سے مہیا کیا جائے گا۔ اس دوران انھوں نے مسلمان بھائیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ساون کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور آپ لوگوں کا مقدس تہوار بھی آنے والاہے۔ ایسے میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے خوشی منائے اور افواہوں سے پرہیز کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قربانی کے لئے جو بھی انتظامات کی ضرورت ہوگی اس کو وقت سے پہلے ہی مکمل کرلیا جائے گا۔انھوں نے تمام لوگوں سے نگر پالیکا کی مقررہ مقام پر قربانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صفائی پر خاص خیال رکھنے کی بھی اپیل کی۔اس موقع پر ضلع صدر ارشاد قریشی نے کہا کہ ہر سال قربانی کے موقع پر ہم لوگوں کو نگر پالیکا کی جانب سے پورا انتظام مہیا کیاجاتا ہے، ہمیں پورا پورا اعتماد ہے کہ اس سال کے ساتھ بھی قربانی کے تناظر میں بھی کوئی مسائیل پیدا نہیں ہوگی۔اس موقع پر حاجی نور قریشی،تاج محمد،محمد ابراہیم،محمد ہارون،محمد عزیر،عبدالحکیم،محمد صغیر،عرفان احمد،عرشی،پپو،جان محمد،متی اللہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔