Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 30, 2019

پوروانچل یونیورسٹی جونپور میں شجر کاری مہم کا آغاز۔۔۔۔واٸس چانسلر و ڈی ایم نے کی شرکت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز).
=========================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے فارمیسی شعبہ میں منگل کے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرراجا رام یادو،ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے پیڑ لگا کر  شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس مہم کی زمہ داری این ایس ایس کو سونپی گئی۔
فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر آر این گپتا آڈیٹوریم میں منعقد پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے کہا کہ ملک کے 254 اضلاع پانی کے شدید بحران سے دوچار ہیں۔ اس میں جون پور بھی ہے لہذا ہمیں پانی جمع کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں پانی کو ضائع نہیں ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں پر بارش پانی ہارویسٹنگ نظام کو عمل میں لانا موجودہ وقت کے لئے بہت ضروری ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے نقطہ نظر سے درخت لگانا بھی لازمی ہے۔ اس سال ضلع میں 60 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پانی پر خاص توجہ دینا ہوگا جس سے ضلع میں پانی اور جنگل کے توازن برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم سڑکوں کے نام درختوں کے نام پر رکھیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے کہا کہ یونیورسٹی سجرکاری کے مقصد کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء  درخت کو اپنا دوست بنائے، جو پوری زندگی ساتھ رہتا ہے۔ جب بھی ہم یونیورسٹی میں 5 یا 10 سال بعد آئیں گے تو یہ درخت ہمیں سب سے زیادہ خوشی دیں گے۔ انہوں نے مختلف پودوں کی دواؤں کی خصوصیات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام میں مہم کی کامیابی کے لئے ڈاکٹر منوج مشرا نے اشوک کا پودا پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار سجیت کمار جیسوال، فنانس افسر ایم کے سنگھ، امتحان کنٹرول بی این سنگھ، پروفیسر مانس پانڈے، پروفیسر بی ڈی شرما، پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر دگوجے سنگھ راٹھور، ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر انوراگ مشرا، ڈاکٹر راجیو کمار، ڈاکٹر ونئے ورما، ڈاکٹر نریپندر سنگھ، ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ، ڈاکٹر جھانسی مشرا، ڈاکٹر آلوک داس، ڈاکٹر سنجے شریواستو، شیل ندھی سنگھ، وشال چووبے وغیرہ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت این ایس ایس کے کنورینر راکیش یادونے کیا۔