Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 30, 2019

شاہگنج۔جونپور۔۔۔قصبہ کے کچھ نرسنگ ہوم کو نوٹس۔۔۔نہیں پیش ہوٸے نرسنگ ہوم کے آپریٹر۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=======================
شاہ گنج قصبہ میں ڈپٹی سی ایم او کی جانب سے گزشتہ دنوں ہوئی چھاپہ ماری کے دوران غیر قانونی طریقے سے چل رہے نصف درجن نرسنگ ہوم کے خلاف کاروائی کی نوٹس طلب کرنے کے باوجود بھی منگل کے روز مقامی مردانہ اسپتال میں ڈپٹی سی ایم اوڈی پی یادو کے سامنے نرسنگ ہوم
کے آپریٹر پیش نہیں ہوئے جس کے بعد ڈپٹی سی ایم او واپس لوٹ گئے۔
غیر قانونی نرسنگ ہوم پر لگام لگانے کی قوائد میں محکمہ صحت نے قصبہ کے ارمیلا آرتھو کیئر اسپتال پرانی بازار، فتح اسپتال پرانی بازار، پی سی میموریل کالاوتی اسپتال، سونی نرسنگ ہوم گھاس منڈی روڈ، ڈی ٹی ایچ ایم اسپتال پرانی بازار اور پبلک نرسنگ ہوم پرانی بازار نرسنگ ہوم کو نوٹس دے کر ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ڈی پی یادونے سرکاری اسپتال میں اپنے کاغذات کے ساتھ موقف رکھنے کی بات کہی تھی۔منگل کے روز ڈپٹی سی ایم او پہنچ کر سرسنگ ہوم آپریٹروں کو انتظار کرتے رہے لیکن نصف درجن میں سے کوئی بھی آپریٹر پیش نہیں ہوئے۔دوپہر تک انتظار کے بعد ڈپٹی سی ایم اونے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت کاروائی کا انتباہ دیتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔