Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 15, 2019

73 واں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا۔


دھن گھٹا سنت کبیر نگر!اتر پردیش/صداٸے وقت /عاصم طاہر اعظمی۔
========================
دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے تحت قدیم امداد یافتہ مدرسہ مصباح العلوم روضہ مہولی سنت کبیر میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مدرسہ ہٰذا کے مینجر و سماجی کارکن  محمد حسین صدیقی"منشی جی"کے ذریعے
صبح آٹھ بجے پرچم کشائی کی 
گئی۔


مدرسہ کے احاطہ میں مینیجر ،پرنسپل اور اساتذہ کے ذریعہ شجرکاری بھی کی گئی۔
اسکے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز طلباء نے ترانہ ہند سے شروع ہوا۔
اسکے علاوہ  طلباء نےدیگر پروگراموں ملک کی آزادی کے نغمے اور تقاریر کو پیش کیا۔
پروگرام کے آخیر میں مدرسہ مصباح العلوم روضہ مہولی سنت کبیر نگر کے پرنسپل حضرت مولانا عزیز  اللہ صدیقی صاحب نے اپنی پرمغز تقریر میں کہا کہ
ملک کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
آزادی کی سب سے پہلی لڑائی انھیں علمائے کرام نے لڑی۔
حضرت والا نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے کہ لوگ مسلمانوں سے نفرت کرنے لگے ہیں۔
جبکہ انگریزوں کے جنگل سے آزاد ہونے کا بگل سب سے پہلے انھیں علمائے کرام نے بجایا تھا۔
علماء کرام نے ریشمی رومال جیسی تحریکیں چلاکر انگریزوں کے چھکے چھڑا دیئے۔
اسی کا نتیجہ ہے کہ آج  ہم آزاد ہندوستان میں چین کا سانس لے رہے ہیں۔
آخر میں مدرسہ ہٰذا کے منیجر  و مشہور کاروباری محمد حسین صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم آزادی کی تقریب ہمیں اپنے اسلاف کی قربانی کی یاد دہانی کراتی ہے۔
اس موقع پر مدرسہ مصباح العلوم روضہ مہولی سنت کبیر نگر کے بانی و مہتمم  الحاج حضرت مولانا مقبول احمد جونپوری ،استاذالاساتذہ و انچارج فریدہ مارکیٹ کے انچارج حضرت حافظ عبدالرشید صاحب، مولانا عزیز اللہ حلیمی ،قاری محمد وسیم ندوی ، حافظ ثناء اللہ،مدرسہ ہذا کے مشیر کار مولانا ندیم عباسی،حبیب اللہ حلیمی ،حافظ سلیم،قاری سلمان،حافظ عطاء اللہ،
ماسٹر طفیل خان صاحب،ماسٹرصلاح الدین،حافظ نسیم ،محد فیصل، قاری عبدالوہاب مانپوری صاحب اور دیگر حضرات موجود رہے۔