Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

اسکارپیو سوار نے سبزی تاجر نوجوان کو گولی مار کر کیا قتل۔۔۔قاتل بھاگنے میں کامیاب۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے کلنجرا ریلوے کراسنگ کے قریب اسکارپیو سوار بدمعاشوں نے سبزی تاجر نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ نوجوان کے قتل کی خبر سنتے ہی مشتعل ہوئے لواحقین مقامی لوگوں کے ساتھ مقامی چوک پر جام لگادیا۔سرراہ ہوئے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جلد ہی ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔

بتاتے ہیں کہ گورکلاں گاؤں رہائشی سبزی تاجر سچن عرف کلو سنگھ ہفتہ کی دیر شام اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ شاہراہ پر واقع ایک ڈھابے پر کھانے کیلئے گیا تھا۔سبھی موٹرسائیکل سے مقامی کلنجرا ریلوے کراسنگ پر پہنچے ہی تھے کہ اسی دوران اسکارپیو سوار بدمعاشوں نے نوجوان کو نشانہ بنا کر گولی مار فرار ہو گئے۔گولی لگنے سے تاجر شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج کیلئے مقامی لوگوں کی مدد سے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں سے بہتر علاج کیلئے وارانسی کے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا۔ٹرامہ سینٹر میں علاج کے دوران دیر شب میں ہی اس کی موت ہو گئی۔تاجر کی موت کی خبر سنتے ہی لواحقین سمیت گاؤں کے لوگ مشتعل ہو گئے اور ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے مقامی سبھاش چوک پر جام لگا دیا جس کے سبب میں شاہراہ پر جام لگ گیا۔جام کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا،ایس پی دیہی سنجے کمار،سی او بدلاپور راجندر کمار سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو جلد گرفتارکرنے یقین دہانی کراتے ہوئے جام ختم کرایا۔پولیس نے معاملے میں متوفی کے والد راکیش سنگھ کی تحریر پر تین نامزد کے خلاف مقدمہ ائم کرتے ہوئے بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔