Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

أناٶ ریپ معاملہ۔۔۔کانگریسی کارکنان کا مطالبہ ۔۔۔ملزم کو سزا دلاٸی جاٸے۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
بھارتیہ ایکتا سدبھاؤنا مشن کانگریس کمیٹی کی جانب سے گورو سنگھ شنی کی قیادت میں اناؤ آبروریزی کے خلاف ملزم ایم ایل اے کو سزا دلانے اور متاثرہ بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے کینڈل مارچ جلوس شہر کے اشوک ٹاکیج سے نکالا گیا جو چہارسو سے کوتوالی چوراہا تک نکالاگیا۔
 
اس موقع پرریاستی جنرل سکریٹری گورو سنگھ سنی نے متاثرہ کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اور حکومت کا اصل چہرہ عام لوگوں کے سامنے اسی طرح دیکھا جارہا ہے۔ جس طرح حکمراں پارٹی کے ایم ایل اے کو بچانے کیلئے شواہد کو ختم کیا جارہا ہے، یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم سب اناؤ کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے جدوجہد کریں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا نعرہ بیٹی پڑھاؤ۔ بیٹی بچاؤ بامعنی ہے۔مفتی مہدی نے کہا کہ اتر پردیش میں جنگل راج قائم ہوگیا ہے۔جب تک اناؤ کی بیٹی کو انصاف نہیں مل جاتا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ضلع جنرل سکریٹری سوربھ شکلا نے کہا کہ ریاستی حکومت میں جس طرح انتشار پھیل رہا ہے، بیٹیوں پر مظالم ہو رہے ہیں اور حکومت خاموش ہے۔ اس سے بدتر کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ضلع صدر صادق سلطان نے کہا کہ جب تک بیٹی کو انصاف نہیں ملتا ہم اس کے خلاف تحریرک جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سریندر سنگھ بابا،اعظم خان، بابو خان، بلال ندیم، محمد سرور، پپو مینیجر، جمیل احمد، وشال سنگھ حکم، شیلندر سنگھ، ونت دوبے، ابی وکاس حاجی، شبلی صدیقی، اشرف علی،نشار الہی،جے منگل یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔