Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

دکان میں نقب زنی ۔۔ہزاروں کی چوری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
========================
سکرارا تھانہ حلقہ کے برئی پار بازار میں گزشتہ شب حوصلہ بلند چوروں نے ایک کرانہ کی دکان میں نقب لگا کر نقدی سمیت ہزاروں کا سامان اٹھا لے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دکان دار نے معاملے کی تحریر پولیس کو دیا۔

بتاتے ہیں ہے کہ مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے دھرموپور گاؤں رہائشی منی کی مذکورہ بازار میں کرانہ کی دکان ہے۔گزشتہ شب وہ دکان بند کر روزانہ کی طرح گھر چلے گئے تھے۔دیر شب حوصلہ بلند چوروں نے دکان کے پیچھے سے نقب لگا کر اندر داخل ہو گئے اور اندر رکھا25ہزار نقدی سمیت 60کا سامان اٹھا لے گئے۔اتوار کی صبح دکاندار نے جب دکان کھولا تو بکھرے سامان اور غائب ہوئے پیسوں کو دیکھ اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے مقامی دکاندار سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے معاملے میں متاثر کی تحریر پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔