Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

پولیس نے ٹرک سمیت 16 گایوں کو پکڑا۔۔۔۔ملزمان فرار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے سریس گاؤں کے قریب اتوار کی علی الصبح کوتوالی پولیس نے محاصرہ کرتے ہوئے گؤ کشی کیلئے جا رہی 16 گائے کو ٹرک سمیت پکڑ لیا۔پولیس کی اس کاروائی کے دوران اسمگلر اور ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق مقامی کوتوالی پولیس دیر شب علاقہ کا گشت کر رہے تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ سلطان پور کی طرف سے ایک ٹرک اعظم گڑھ کی سمت بڑی تعداد میں مویشیوں کو لادکر ایک ٹرک جا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم سلطان پور روڈ پر پہنچ گئی اور سرش گاؤں کے قریب محاصرہ کر ٹرک کو روکنے کی کوشش کیا تو ڈرائیور نے کچھ دور پہلے ہی ٹرک کو روک کر اسمگلر سمیت فرار ہو گیا۔پولیس نے ٹرک کی تلاشی لیا تو اس میں لادے گئے 16مویشی لادے ہوئے برآمد ہوئے۔پولیس نے برآمد ہوئے مویشیوں کو مقامی تاخہ مشرق گاؤں واقع گؤشالا میں بھیج ٹرک کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔