Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

فاروق عبداللہ کی ہندوستان - پاکستان کو نصیحت، کہا- کچھ ایسا نہ کریں جس سے کشیدگی میں ہواضافہ.

جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نےکہا کہ ریاست کے سبھی سیاسی جماعتوں کےلیڈراپنے کشمیرکے خصوصی درجہ کی حفاظت کے لئےجدوجہد میں متحد ہیں۔
فاروق عبد اللہ
نٸی دہلی۔۔صداٸے وقت/ ذراٸع۔۔۔۔4 اگست 2019.
========================
جموں وکشمیرکے موجودہ حالات پرغوروخوض کے لئے جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے لیڈرفاروق عبداللہ نے اتوارکواپنی رہائش گاہ پرمقامی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگ سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی بھی اس طرح کے حالات پیدا نہیں ہوئے ہیں۔

امرناتھ یاترا کے منسوخ ہوجانے کے فیصلے پرحیرانی ظاہرکرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی امرناتھ یاترا منسوخ نہیں کی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان - پاکستان کچھ ایسا نہ کریں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی طرح کی کشیدگی میں اضافہ ہو۔
اپنی رہائش گاہ پرمیٹنگ کے بعد فاروق عبداللہ نے لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کے سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈراپنے کشمیر کے خصوصی درجہ کے تحفظ کے لئے جدوجہد میں متحد ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہر حال میں جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ ہرحال میں بچائے رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لئےانہوں نے سبھی علاقائی جماعتوں کے ساتھ آنے کی اپیل کی ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ سبھی جماعتوں نے ایک آوازمیں فیصلہ کیا کہ جموں وکشمیراورلداخ کے خصوصی درجہ، اس کی شناخت اورخودمختاری کوبچانے کے لئے ہم متحد رہیں گے، پھرچاہے کسی طرح کے حملے ہوں یا کچھ بھی ہو۔

انہوں نےکہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے میری رہائش گاہ پرملاقات کرکے موجودہ سیاسی حالات اورسیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پرتبادلہ خیال کیا۔ یہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا ہےکہ امرناتھ یاترا روک دی گئی ہو۔ فاروق عبداللہ نےکہا کہ ہم وزیراعظم نریندرمودی اورصدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سےاپیل کرتے ہیں کہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں، جس سے وادی کے امن وامان میں رکاوٹ آئے۔ میٹنگ کے بعد فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم نے جموں وکشمیرکی خصوصی شناخت کومحفوظ رکھنے کا عزم کیا ہے۔