Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

کشمیر سے بریکنگ نیوز۔۔۔۔جمو کشمیر ۔۔۔سرینگر میں دفعہ 144. عمر عبد اللہ ۔۔مفتی محبوبہ سمیت کٸی سیاست داں نظر بند۔

صداٸے وقت/ذراٸع/ ٥ اکست ٢٠١٩۔۔12.45 am.
========================ججمو کشمیر سے جو تازہ خبریں آرہی ہیں اس کے مطابق جمو کشمیر میں اس وقت ی میں دفعہ 144 لگا دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کشمیر کے نیتاوں کو نظربند کیا جارہا ہے۔۔۔مفتی محبوبہ۔عمر عبد اللہ ۔سجاد لون جیسے رہنماوں کو نظر بند کردیا گیا ہے۔۔سرینگر میں آج اسکول و کالج بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گٸی ہے۔انٹر نیٹ سروسز کٸی جگہوں پر معطل کردی گٸیں ہیں۔

جمو کشمیر میں حالات تیزی ے تبدیل ہورہے ہیں ۔۔وزیر داخلی امت شاہ نے کشمیر کا دورہ کیا ہے۔جمو کشمیر کی مقامی پارٹیوں نے فاروق عبد اللہ کے گھر پر مشترکہ بیٹھک کی ہے۔جس میں کشمیر میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ہر شخص یہ پوچھ رہا ہے کہ آخر کشمیر میں کیا کچھ ہونے جارہا ہے۔۔۔مرکزی سرکار جمو کشمیر میں کوٸی بڑا قدم اٹھانے کی تیاری کر رہی ہے۔یہ قدم کیا ہو سکتا ہے کہ کسی کو ابھی پتہ نہیں ۔۔مرکز کی بے جے پی سرکار نے اپنے سبھی ممبران پارلیمنٹ ، لوک سبھا و راجیہ سبھا دونوں کو وہپ جاری کرکے ہاوس میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کردی گٸی   اور صبح اڑھے ٩ بجے کابینہ کی بٹھک بلاٸی گٸی ہے۔
صداٸے وقت نے دو روز قبل اس بات کا انکشاف مختلف ذراٸع سے کیا تھا کہ جمو کشمیر ریاست کو تین حصوں میں تقسیم کیا  جا سکتا ہے۔۔۔۔۔کیا یہ اسی کی تیاری ہے۔؟ بحر حال کشمیر ہر کسی بڑے فیصلے کی تیاری ہے۔