Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

بریکنگ نیوز۔۔۔۔امت شاہ کا کشمیر پر راجیہ سبھا میں بیان۔۔۔دفعہ 370 ختم۔۔

نٸی دہلی۔۔۔صداٸی وقت/ موخہ ٥ اگست ٢٠١٩۔۔۔ذراٸع۔
=========================
وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل کے تحت کشمیر پر کٸی نکات اٹھاٸے ہیں۔۔۔امت شاہ نے جو بل پیش کیا ہے اس کے مطابق کشمیر کی دفعہ 370 کے سبھی کلاز اب لاگو نہیں ہوں گے ۔۔اس کے علاوہ لداخ و جمو کشمیر کو یونین ٹیری ٹری بنا دیا جاٸے گا گو کہ اسمبلی برقرار رہے گی مگر اس کے حقوق محدود کر دٸیے جاٸیں گے۔
صبح ١١ بجے وزیر داخلہ نے راجیہ سبھا میں بیان دیا او ١٢ بجے لوک سبھا میں اپنی بات رکھیں گے۔راجیہ سبھا میں ہنگاموں کے بیچ امت شاہ نے اپنی بات رکھی۔ہنگامہ جاری ہے ۔۔۔کچھ وقفہ بعد حالات صاف ہوں گے کہ کشمیر مسٸلے مرکزی حکومت اور کیا کیا کررہی ہے۔
آج صبح ساڑھے نو بجے وزیر اعظم کی رہاٸش گاہ پر کابینہ کی میٹنگ ہوٸی اس کے بعد یہ بل پیش کیا گیا
امت شاہ نے کل کشمیر کا دورہ کیا تھا۔اور اعلیٰ حکام سے کٸی میٹنگ ہوٸی تھی۔ان کے آنے کے بعد رات میں ہی کشمیر کے رہنماوں کو نظربند کردیا گیا۔اسکول کالج بند کردٸیے گٸیے۔فون و انٹر نیٹ سروسز معطل ہیں۔۔پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے۔۔۔۔فوج اور حفاظتی دستے ہاٸی الرٹ پر ہیں۔
قریب ہفتہ بھر سے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ کشمیر میں بڑا کچھ ہونیوالا ہے