Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 12, 2019

ضلع جونپور کی خبریں۔

جون پور (صداٸے وقت نیوز)۔/11 اگست 2019
=========================

ٹرک کی زد میں آنے پر ایک شخص کی موت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیتا سرا ئے تھانہ حلقہ کے موضع منیچھا رہائشی فیروزا حمد 52 ولد حاجی مشتاق کی ٹرک کی زد میں آجانے سے صدر اسپتال میں علاج کے دوران مو ت ہو گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی فیروز احمد صبح گھر سے نکل کر منیچھا بازار پہنچ کر سڑک عبور کر رہے تھے کہ اسی دوران جونپور کی جانب شاہ گنج جارہی تیز رفتا ٹرک کی زد میں آکر شدید طور پرزخمی ہو گئے۔جنھیں علاج کے لئے طبی مرکز سوندھی لے جا یا گیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال روا نہ کر دیا جہاں دوران علاج فیروز کی مو ت ہو گئی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا وہیں ٹرک ڈرائیور ٹرک کے 
ساتھ موقع سے فرا ر ہوگیا۔
حاجی بابا کاعرس۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ کے محلہ شیخ واڑہ واقع حاجی مخدوم شیخ صدرالدین چراغ ہند ؓ عرف حاجی بابا کا سالانہ عرس اتوار کے روز عرس میلہ کے سرپرست شکیل خان کی نگرانی میں منایا گیا۔ باباکے عرص میں جہاں مسلمانوں نے پھول، مالا اگر بتی، مرغ، ملیدہ چڑھا کر نیا زو فا؎تحہ کیا وہیں عقیدت مندوں کے ذریعہ بابا کے مزار کی قدم بوسی کر پھول اور چادر چڑھا ئی گئی۔
عید الاضحی کی 9 تاریخ کو لگنے والے اس میلہ میں ریاست اور ملک کے کونے کونے سے زائرریوں کا جماوڑا دور ز قبل سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔چراغ ہند کمیٹی کی جانب سے ان مسافروں کے ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ایک روز قبل ہی حاجی حرمین کی مزار کا غسل دے کر چادر پوشی کی گئی اس کے بعد صبح میں قرآن خوانی کے بعد میلہ کا آغاز ہو امیلہ کا نظارہ اس وقت دلچسپ ہو گیا جب ہزاروں سر سجدے میں تھے اور دونوں ہاتھوں سے ملک میں امن اومان کی دعائیں بلند آواز سے کی گئیں۔دن کے تین بجے ادا کی جانے واکی نماز صلاۃ اتعریف کو اد کر انے والے حاجی حرمین کی خاندان کے سجادہ نشین شاہ ڈاکٹر زبیراحمد حاجی بابا کی گدڑی پہن کر ہاتھ میں تلوار لئے ہو ئے اور سر پر امامہ (صافہ) باندھے ہو ئے بابا بندگی شاہ کے درگاہ سے جلوس کی شکل میں لب سڑک روضہ پر پہنچے عرس میلہ صبح سے شروع ہوکر دیررات تک جاری رہا۔

 اس موقع پر میلہ صدر ابوسد خان، سلطان احمد خان، اشوک شریواستو، خزانچی ڈاکٹر ذوالفقار احمد، نائب صدر شاہ نیاز احمد، اسرار احمد، ظفر خان، عرفان خان،پرویز ایڈووکیٹ، علیم انصاری، خرم خان، آزاد خان، جاوید انصاری، وکاس سیٹھ، عبداللہ قریشی وغیرہ کی زیر نگرانی میں میلہ کا میابی سے ہمکنار ہو ا۔ کچھ لوگوں کی عقیدت ہے کہ جو لوگ کسی وجہ سے حج پر نہیں جا سکتے وہ لو گ ظفرآباد میں حاجی شیخ صدرالدین چراغ ہند عرف حاجی بابا کے عرس کے موقع پر جو لوگ کسی وجہ سے حج پر نہیں جاسکتے ہیں وہ لوگ حاجی بابا کے عرس کے موقع پر صلاۃ التعریف نماز ادا کرکے ثواب حاصل کرتے ہیں مذکورہ نماز میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی نماز ادا کی۔ ضلع ہی نہیں بلکہ دور دراز کے لوگ بھی اس میلے میں شرکت کرنے آتے ہیں مذکورہ میلہ ہر سال عیدا لاضحی کے تہوار سے ایک روز قبل منعقد ہو تا ہے۔ وہیں بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ حاجی حرمین بابا اپنے وقت میں کئی بار پیدل مکہ حج کر نے گئے تھے ایک وقت میں ظفرا ٓباد میں جنگ چھڑی ہو ئی تھی جس کی وجہ سے حرمین بابا مکہ نہیں جا ئے تھے اس لئے انھوں نے ظفر آباد میں ہی نماز ادا کی تھی۔
سونیا گاندھی کو کانگریس کا قومی صدر بناٸے جانے پر کارکنان میں خوشی کا ماحول۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کانگریس کمیٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی کے نامزد ہونے پر شہر کے چہارسو چوراہے پر یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاکر آتش بازی کر خوشی کا اظہار کیا۔

یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ کی قیادت میں کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاکر آتش بازی کیا۔ستویر سنگھ نے کہا کہ جس طرح سے پارٹی کو ایک بار پھر سے ایک مضبوط صدر ملا ہے جس نے گزشتہ کئی سالوں میں کانگریس پارٹی کو اپنی خدمت دی ہے اور مشکل وقت میں پارٹی کو ایک بہتر قیادت دینے والی سونپا گاندھی یقینا طور پر اس برے دور میں تنظیم کو ایک نئی سمت دیں گی۔سونیا گاندھی کے قومی صدر نامزد ہونے سے کروڑوں کارکنان کا خواب پورا ہوا ہے اور ایماندار کارکن میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔آئندہ انتخابات میں سونیا گاندھی کی قیادت میں یقینا پارٹی بہتر مظاہرہ کریں گی۔ اس موقع پر فیصل حسن تبریز، نیرج رائے، محمد ساجد منو، جئے منگل یادو، پون پٹیل،امان آگرہری، انل یادو، شعیب حیدر، یاسسوی سنگھ، راج کمار مودنوال، محمد عارف، وویک سنگھ سمیت درجنوں کارکنان موجودرہے۔
چار پولیس والے لاٸن حاضر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ حلقہ کے پترہی گاؤں میں ہو رہے راستہ کی تعمیر میں حمایت کرنے کے الزام میں جانچ کے بعد پولیس سپرٹنڈنٹ نے پترہی پولیس چوکی کے چار کانسٹیبل کو لائن حاضر کر دیا۔پولیس سپرٹنڈنٹ کی اس کاروائی سے محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں میں چک روڈ کے برعکس پردھان کی جانب سے راستہ کی تعمیر کرائی جا رہی تھی جس پر ایک فریق کے درجنوں لوگ مخالفت کر رہے تھے۔معاملے کو لیکر ریونیو محکمہ میں مداخلت کرتے ہوئے راستہ کا تصفیہ کرایا جس کے بعد بھی معاملہ کا حل نہیں ہونے پر پولیس نے مداخلت کی۔الزام ہے کہ پولیس نے یک طرفہ فیصلہ لیتے ہوئے گزشتہ روز خود موجود رہ کر راستہ کا تعمیر کرانے لگی جس پر دوسرے فریق کے لوگ اعلی افسران سے شکایت کی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہونے پر متاثرین نے آئی جی زون وارانسی سے معاملے کی شکایت کی۔آئی جی کی ہدایت پر پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا نے سی او کیراکت سے معاملے کی جانچ کرائی۔جانچ کے دوران الزام صحیح پائے جانے پر پولیس سپرٹنڈنٹ نے چوکی کے چار چندن سنگھ،دیپک سنگھ،پرمود رائے و وکاس یادو کو لائن حاضر کر دیا۔