Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 19, 2019

ایڈھاک اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ ٣١ ویں دن بھی جاری

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
تنخواہ ادائیگی اور دیگر مطالبات کو لیکرگزشتہ18جولائی سے ڈی آئی او ایس دفتر پر ایڈہاک اساتذہ کا دھرنہ مظاہرہ پیر کے روز 31 ویں دن بھی جاری رہا۔ ثانوی ایڈہاک اساتذہ جدوجہد مورچہ کے ضلع صدر تلک راج سنگھ کی قیادت میں دھرنے پر بیٹھے ایڈہاک اساتذہ نے کہا کہ ڈی آئی او ایس ڈاکٹر برجیش مشرا تنخواہوں کی ادائیگی سمیت ان کے مطالبات کو نظرانداز کررہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع صدر مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسلسل31 دن سے احتجاج کرنے والے ایڈہاک اساتذہ کی آواز سننے کے بجائے محکمہ کے افسران اسے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ منگل کے روز سے تمام ایڈہاک اساتذہ بھوک ہڑتال پر جائیں گے جو بلا تعطل جاری رہے گا۔ اس موقع پر مہیندر پرتاپ سنگھ، رتناکر سنگھ، نیرج شکلا، پرشانت سنگھ، آشیش مشرا، پرشانت سنگھ، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، ببلو یادو، ڈاکٹر گجادھر رائے، ومل سنگھ، منگلیش پانڈے، ومل موریہ، اجیت سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریہ سمیت تمام ایڈہاک استاد موجود رہے۔