Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 19, 2019

بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت۔۔ایک خاتون زخمی

: جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز).
====(=====================
کھیتاسر ائے تھا نہ حلقہ کے قصبہ مانی کلاں محلہ میں بجلی کی تار کی زد میں آجانے سے نوجوان کی مو ت ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لا ش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ قصبہ رہائشی ریحان احمد عرف لڈن 35 ولد کمال الدین گزشتہ رد دیررات بجلی کے تار کو درست کر رہا تھا کہ اسی دوران بجلی کی زد میں آکر جھلس گیا۔اہل خانہ علاج کے لئے پرائیوٹ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔

اسی دوران تھا نہ حلقہ کے خان پو ر چوروا ں گاؤں میں بجلی کی زد میں آجانے سے خاتون جھلس گئی جسے علاج کے لئے پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرا یا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی گڑیا ور ستاوی دیوی دونوں شام کو کھیت میں گئی ہو ئی تھیں واپس لو ٹتے وقت کھیت میں نصب بجلی کے کھمبے میں اترنے والے کرنٹ کی زد میں آگئیں چیخ و پکار سن کر پہنچے گاؤں کے لوگوں نے کسی طرح بجلی کا کنکشن کٹوا کر دونوں خواتین کو علاج کے لئے پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں داخل کر ایا۔