Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 8, 2019

غیر قانونی پراٸیویٹ اسکول کی دیوار گرنے سے طالب علم شدید طور پر زخمی۔دوران علاج موت۔اہل خانہ کا ہنگامہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے جمدرا گاؤں میں غیرقانونی طورپر چلنے والے پرائیوٹ اسکول کی دیوار گرجانے سے تیسری جماعت کا ایک طالب علم شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ زخمی طالب علم کو ریاستی مردانہ اسپتال میں داخل کرا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کوتوالی حلقہ کے پٹی چکیسر گاؤں رہائشی کرشن موہن کا آٹھ سالہ لڑکا ابھینو جمدرا گاؤں واقع لٹل جینیئس اسکول میں درجہ تین کا طالب علم تھا۔ ابھینو جمعرات کے روز اسکول میں لنچ کے وقت دیگر بچوں کے ساتھ میدان میں کھیل رہا تھا کہ اچانک اسکول کی 8 فٹ اونچی زیرتعمیر کمرے کی دیوار گر گئی۔ واقعہ کے وقت درجنوں بچے وہاں کھیل رہے تھے دیوار گرتے وقت بچے وہاں سے فرار ہوگئے لیکن ابھینیو دیوار کے ملبے میں دب گیا۔ اسکول میں موجود منیجر امت سنگھ دیگر اساتذہ کے ہمراہ زخمی طالب علم کو لے کر مقامی ریاستی مردانہ اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کنبہ میں افراتفری مچ گئی۔ آہ بکا کر تے ہو ئے رشتہ دار اسپتال پہنچ گئے۔ دوسری جانب  موقع پر پہنچی کوتوالی پولیس اطلاع پر پہنچی نے جاں بحق ہوئے طالب علم کی لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے روا نہ کر دیا۔ فی الحال اس واقعہ میں اسکول انتظامیہ کی غفلت پوری طرح سے نظر آئی ہے۔ کہا بتاتے ہیں کہ اگست ۸۱۰۲ میں ہی اے بی ایس اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے اسکول کا رجسٹریشن  نوٹس جاری کر کے بند کرنے اور طلباء کو پرائمری اسکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ لیکن محکمہ نے تو صرف نوٹس جاری کرکے اپنی ڈیوٹی پوری کر لی اور اسکول بے دھڑک چلتا رہا اور زیر تعمیر اسکول کی آٹھ فٹ اونچی دیوار کو تعمیر کر کے چھوڑ دیا گیا تھا۔ جس میں پلر نہ ہونے کی وجہ سے دیوار گر گئی۔ اگر مذکورہ جگہ پر بچوں کو کھیلنے سے روکا جاتا تو ایسا واقعہ پیش نہ آتا۔ واقعے کے بعد ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کے بعد کہا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف کاروا ئی کر نے کی بابت ڈی ایم کو خط لکھا گیا ہے۔