Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 8, 2019

جونپور۔۔طالبہ کا فحش ویڈیو واٸرل کرنے کی دھمکی۔۔درج ہوا مقدمہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت۔نیوز)۔
=========================
ضلع کے مڑیاہوں قصبہ کے ایک ڈگری کالج کے دو طالب علموں کے ذریعہ اپنی ہی ہم جماعت طالبات کو ورغلا کر آبروریزی کے بعد فحش ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہو ئے رقم وصول کی جا رہی تھی۔ بلیک میلنگ سے پریشان طالبات نے اپنے اہل خانہ کو معاملے کی اطلاع کی جس پرا ہل خانہ تحریر دے کر مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کیا۔ پولیس تفتیش کے بعد پاسکو ایکٹ سمیت دیگردفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش میں لگ گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کی دو بہنوں نے اسی سال مڑیاہوں کے ایک ڈگری کالج میں گریجویشن سال اول میں داخلہ لیا تھا۔ اسی کالج میں مڑیاہوں قصبہ اور مئی گاؤں کے دو نوں جوانوں نے بھی داخلہ لیا تھا۔ دونوں بہنوں میں سے ایک بہن ایک نوجوان سے ایک مضمون کی کاپی لیا اور وہیں سے دوستی کا آغاز ہوگیا۔ دونوں بہنوں کے اہل خانہ روزی روٹی کے سلسلے میں باہر رہتے ہیں۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نوجوان ان کے گھر آنا جاناشروع کر دیا۔آہستہ آہستہ رشتہ گہرا ہو اتونوجوان اپنے دوسرے ساتھی کولڑکیوں کے گھر لے گیا۔الزام ہے کہ دونوں نے مل کر کئی ماہ تک جسمانی تعلقات بناتے رہے اس کے بعد فحش ویڈیو بھی بنا لیا۔کچھ دنوں تک تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک چلتا رہا لیکن اس کے بعد لڑکیوں کی فحش ویڈیو دکھاکر بلیک میلنگ شروع کر دی گئی اور لڑکیوں سے پیسوں کامطالبہ شرع کر دیا گیا۔ پیسہ نہ دینے کی صورت میں دونوں اجتماعی آبروریز ی کر تے رہے جب معاملہ حد سے گزر گیا تو لڑکیوں نے اہل خانہ کو واقعہ کے متعلق اطلاع کیا۔جس پرا ہل خانہ نے مڑیاہوں کو توالی میں پولیس کو تحریر دی۔ایس پی وپن کمار مشرا نے بات یا کہ پولیس نے جانچ کے بعد ہی دیر رات ۲ لوگوں جن میں جتیندر کمار شرما مئی ڈیہ اور آکاش جیسوال ساکن مڑیاہوں کے خلاف پاسکو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر ملزمان کو تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔