Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 8, 2019

جونپور ۔۔۔تھانہ انچارج کی شہ زوری۔۔۔۔ٹرک ڈراٸیوار کی پٹاٸی۔۔۔ویڈیو واٸرل۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز).
=========================

ضلع کے برسٹھی تھا نہ انچارج کی شہ زوری ویڈیو کے ذریعہ منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں تھانہ انچارج کھلے عام ایک بس ڈرائیور کی پٹائی کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس محکمہ میں افراتفری مچ گئی۔ معاملے کو پولیس سپرٹنڈنٹ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات سی او مڑیاہوں کو سونپ دی ہے۔
اس ضمن میں ایس پی وپن کمار مشرا نے بتایا کہ ڈرائیور کے ساتھ بد سلوکی کے سلسلے میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس معاملے میں سی او مڑیاہوں کو  معاملے کی تفتیش سونپ دی گئی ہے وہیں ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے تیز رفتار گاڑی چلانے کے الزام میں گاڑی کا چالان کر دیا ہے پولیس کے مطابق تیز رفتارگاڑی چلا رہے ڈرائیور کو جب پولیس نے روکنا چاہا تو گاڑی لے کر ڈرائیور فرار ہونے لگا جسے اوورٹیک کر پولیس نے روکا اور بدسلوکا معاملہ سامنے آیا ہے۔