Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 8, 2019

اسلام نے ہمیشہ قربانی کا ہی سبق سکھایا ہے۔۔۔۔۔مجلس میں مولانا فضل ممتاز کا خطاب۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت۔نیوز)۔
=========================
شہر کے بلواگھاٹ محلے میں حاجی محمد علی کے امام باڑہ میں مرحوم شیخ انور حسن کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل ممتاز کہا کہ اسلام نے ہمیشہ قربانی دینا ہی سکھایا ہے اور یہی وہ جذبہ ہے جس کو حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ کی عبادت میں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جان سے زیادہ پیارے بیٹے حضرت اسمائیل ؑ کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام کو بچانے کے لئے اپنے پورے کنبہ کو شہید کیا، لہذا آج بھی ہم ان کا غم مناتے ہیں جو انسانیت اور انسانیت کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔اسلام ہمیشہ ہمیں دوسروں کی مدد کرنے کی تلقین دیتا ہے اورہمیں اسی راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل مجلس کی سوزخوانی  کاشف اور ان کے ہمنواں نے پڑھا جبکہ پیش خوانی ریحان اور نوحہ خوانی نواز خان اور ادیب نے پڑھا۔اس موقع پرمولانا غلام علی خان، محمد حیدر، ڈاکٹر قمر عباس، سید منظر عباس، سید جیگم عباس، مرزا رضا بیگ، مرزا رومی، سید تنویر، ریاض الحق پردھان، ڈاکٹر سجاد مہدی، شاہد مہدی، فیصل حسن تبریز، رضوان حیدر، اعظم زیدی، رومی عابدی، عارف حسینی سمیت دیگر لوگ موجودرہے۔