Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 8, 2019

ثانوی اڈہاک اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ اکیسوں دن بھی جاری۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
========================
گزشتہ 18جولائی سے اپنے مطالبات کو لیکر دھرنہ مظاہرہ کر رہے ایڈہاک اساتذہ کا دھرنہ جمعرات کے روز21ویں روز بھی ڈی آئی او ایس دفتر کے گیٹ پر جاری رہا۔

ثانوی ایڈہاک اساتذہ مورچہ کے ضلع صدر تلک راج سنگھ کی قیادت میں چل رہے دھرنے کر خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ڈی آئی او ایس ڈاکٹر برجیش مشراان کی جائز تنخواہ کی ادائیگی سمیت ان کے مطالبات کو نظرانداز کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ21 دنوں سے مسلسل احتجاج کرنے والے ایڈہاک اساتذہ کی آواز سننے کے بجائے محکمہ افسران اسے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اساتذہ نے انتباہ دیا کہ ان کے مطالبات تسلیم ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر مہیندر پرتاپ سنگھ، رتناکر سنگھ، نیرج شکلا، پرشانت سنگھ، آشیش مشرا، پرشانت سنگھ، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، ببلو یادو، ڈاکٹر گجادھر رائے، ومل سنگھ، ارون، رویندر دبے، مینک سنگھ، راجندر سنگھ، امان شریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ،نیرج سنگھ، پنکج مشرا، سندیپ مشرا، منوج یادو، ارون، ومل موریہ، اجیت سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریہ سمیت تمام ایڈہاک اساتذہ موجود رہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot