Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 15, 2019

یوم آزادی کی ما قبل شام کو صدر جمہوریہ کا قوم کے نام ہیغام۔


نئی دہلی:  14 اگست 2019 /صداٸے وقت۔
===================
======

ہندوستان کی آزادی کی۔ 73ویں سالگرہ کے موقع پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے حسب روایت قوم کے نام پٕغام دیا ۔انھوں نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوٸے کہا کہ۔۔۔۔۔۔
یہ یوم آزادی بھارت ماتا کی تمام اولادوں کےلئےنہایت مسرت کا دن ہے، خواہ وہ ملک میں ہوں یا بیرون ملک میں۔ آج کےدن ہم سب کوحب الوطنی کےجذبےکا اوربھی زیادہ احساس ہوتا ہے۔ اس موقع پرہم اپنےان بے شمارمجاہدین آزادی اورانقلابیوں کوممنونیت کےساتھ یاد کرتے ہیں، جنہوں نے ہمیں آزادی دلانے کے لئےجدوجہد، بےلوث خدمت اورقربانی کی عظیم مثال پیش کی۔ ایک آزاد ملک کے طورپر72 برسوں کا ہمارا یہ سفرآج ایک خاص مقام پر پہنچ گیا ہے۔ چند ہی ہفتے بعد 2 اکتوبرکو ہم بابائے قوم مہاتمام گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منائیں گے۔ گاندھی جی ہماری جدوجہد آزادی کےسب سےعظیم ہیروتھے۔ وہ سماج کوتمام طرح کی بےانصافی سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارے رہنما بھی تھے۔
اورفطرت کا توازن ہمیشہ برقرا ررہے۔انہوں نے ماحولیات کے تئیں حساس بننے پرزوردیا اور فطرت کے ساتھ تال میل پیدا کرکے زندگی گذارنے کی تعلیم بھی دی۔اس وقت ملک میں جاری بہت سی کوششیں گاندھی جی کے خیالات کو ہی حقیقت کا روپ دے رہی ہیں۔ متعدد فلاحی اسکیموں کے ذریعہ سے ہمارے اہل وطن کی زندگی کوبہتربنایا جارہا ہے۔ شمسی توانائی کے استعمال کو فرو غ دینے پرخصوصی زور دینا بھی گاندھی جی کے خیالات کے عین مطابق ہے۔ساتھ ہی صدر جمہوریہ نے ہندوتان کی جنگ آزادی کے دیگر مجاہدین کو یاد کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر جمہویہ نے جمو کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹاٸے جانے اور ریاست کی تشکیل نو کی حکومت کے اقدام کی تاٸید کی۔
اسی کے ساتھ انھوں نے ملک اور بیرون ملک میں مقیم ہندوستانی شہریوں کو رکشا بندھن کی بھی مبارکباد دی۔